26

پرویز خٹک نے اپوزیشن کو کھری کھری سنادی

اسلام آباد(فری ہینڈ‌نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جمہوریت جمہوریت کرنے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا،اب یہ تماشہ نہیں چلے گا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے اپوزیشن کو کھری کھری سنادی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صبر کریں ابھی بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا، جو ملک آپ چھوڑ کر گئے، اس کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ مولانا نے تو پاکستان کو بھی نہیں مانا۔ پرویز خٹک مولانا فضل الرحمان سے علی امین گنڈاپور کے الیکشن کا چیلنج قبول کرنے کے مطالبہ پر بولے کہ مولانا کہتےہیں پی ٹی آئی دوبارہ الیکشن جیتے تو بھی نہیں مانیں گے، انہوں نے تو پاکستان کو بھی نہیں مانا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں