27

شریف برادران 7ارب روپے کا بانڈ جمع کرائیں، فروغ نسیم

لاہور(فری ہینڈ نیوز) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کےلیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ فروغ نسیم نے کہاکہ نوا زشریف اور شہباز شریف 7 ارب روپے کا بانڈ جمع کرائیں،یہ بیل بانڈ انہیں بلکہ ایمنٹی بانڈ ہے، جو حکومت مانگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف کو شیورٹی بانڈز جمع کرانے کی صورت میںصرف ایک بار 4 ہفتوں کےلیے ملک سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ وفاقی وزیر قانون نے یہ بھی کہاکہ حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا جارہا ،انہیں صرف ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے،جس کا فیصلہ آج جاری کردیا جائے گا، ملک سے جانے یا نہ جانے کا فیصلہ شریف برادران کی مرضی پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ کابینہ نے نواز شریف کوملک سے باہر جانے دینے کا فیصلہ ان کی صحت کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر میرٹ پر کیا گیا ہے ۔ فروغ نسیم نے یہ بھی کہاکہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کو اسٹروک آیا ہے،ہماری دعا ہے کہ وہ صحت یاب ہوں ، ساتھ ہی ہم یہ بھی ممکن بنانا چاہتے ہیں کہ وہ وطن واپس آئیں۔ ڈاکٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ سزایافتہ مجرم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا ، یہ ایک بار کی اجازت ہے ،وطن واپسی کی یقین دہانی مانگنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں،نہ اس معاملے پر سیاست ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بغیر کسی شیورٹی کے اگر نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دیا تو کل کو ہم سے عوام اور عدالتیں سوال کرسکتی ہیں،سابق وزیراعظم جس ملک میں بھی جائیں گے تو حکومت انہیں بتائے گی کہ کن شرائط پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ ہم نے فیصلہ جاری کرنے کے لیے کسی کی رضا نہیں پوچھی ،وفاقی حکومت ہونے کے ناطے جو ذمہ داری بنتی تھی وہ پوری کی،دل سے چاہتےہیں نواز شریف صحتیاب ہو اور واپس آکر سیاست کریں ۔ فروغ نسیم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف جب ملک سے گئے تھے تو وہ سزا یافتہ نہیں تھے،سابق صدر سے متعلق سوال ان کے وکلاء سے پوچھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں