23

آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(فری ہینڈ نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی سزا یافتہ دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کے سلسلے میں جو قیاس آرائیاں کی جاری ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس کیس کےحوالے سے مختلف قانونی آپشنز زیرغور ہیں۔ اس سلسلے میں جو بھی حتمی صورتحال ہوگی اسے وقت آنے پر شیئر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں