22

زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہیں ہوئی‘ہسپتال ذرائع

کراچی(فری ہینڈ نیوز) اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق فزیوتھراپی کی ہیڈ ڈاکٹرمبشرہ صابر نے آصف زرداری کا معائنہ کیا، انہوں نے بتایا کہ زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کی فزیوتھراپی شروع کی جائے گی۔ آصف علی زرداری کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ اُن کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری پچھلے 3 ہفتے سے پمز کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں