15

عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی شادی کی پہلی سالگرہ

کراچی(فری ہینڈ نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی۔ دو روز قبل معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر شادی کی پہلی سالگرہ منائی، جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری محبت میری زندگی میں آنے کے لیے آپ کا بےحد شکریہ! 16 نومبر 2018 وہ دن تھا جب آپ نے دشمنوں اور حسد کرنے والے لوگوں کا مقابلہ کیا تھا۔‘ دوسری جانب اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو، آپ سے ہی گھر کی رونق ہے، اللّہ پاک یہ پیار ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔‘ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی اہلیہ بُشریٰ عامر ہیں اور اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں