22

عوامی ریلیف کیلئے اس ماہ بڑے ایکشن سامنے آئیں گے، عمران خان

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سے سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کے لیے اس ماہ بڑے ایکشن سامنے آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کے دوران سابق وزیرِ اعظم نوازشریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی، این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط رکھنے کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، قانون کی حکمرانی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن ریاست کے لیے دیمک ہے، اداروں کی تعمیر نو کے بغیر کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر شہ رگ ہے، آزادی کشمیریوں کی منزل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں