64

مسلمان خواتین سےمتعلق بیان، بورس جانسن کی معذرت

برطانیہ(فری ہینڈ نیوز) برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نےمسلمان خواتین سےمتعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ بورس جانسن کو پارٹی کے اندر مسلمان خواتین کےحوالے سے بیان پرشدید تنقیدکا سامنا تھا۔ ادھر وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پارٹی کےاندر اسلامو فوبیا کے حوالے سے آزادانہ تحقیقات بھی کرائی جائیں گی۔ کنزرویٹو پارٹی کے اندر اسلامو فوبیا کے خلاف مہم چلانےوالی سعیدہ وارثی نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ جبکہ لوٹن سےکنزرویٹوامیدوار پرویزاختر نے بھی بورس جانسن سےمعافی مانگنےکامطالبہ کیا تھا، انھوں نے بھی وزیراعظم کے معافی مانگنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بورس جانسن کی معافی کےبعد لیبرلیڈرجریمی کوربن پریہودیوں سےمعافی کے لئےدباومیں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں