40

کاشانہ ہوم کی سابق سپر نٹنڈنٹ کے صوبائی وزیر پر الزامات

لاہور(فری ہینڈ نیوز) لاہور میں یتیم اور بے سہارا بچیوں کی پناہ گاہ ’کاشانہ ویلفیئر ہوم‘ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے صوبائی وزیر پر لڑکیوں کے کمرے میں گھسنے کا الزام لگادیا۔ افشاں لطیف نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ گیارہ جولائی کو ایک صوبائی وزیر نے ان کے دفتر کا اچانک دورہ کیا، ان کی کرسی پر بیٹھ گئے پھر لڑکیوں کے کمرے میں جا کر ان سے تنہائی میں ملاقاتیں کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے انہیں ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ اگر ان کی بات نہ مانی گئی تو ان کا تبادلہ کر دیا جائے گا۔ افشاں لطیف نے کم عمر بچیوں کی جبری شادی کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو ہٹائے جانے کے بعد محکمہ سوشل ویلفیئر مشکل میں پڑگیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کو افشاں لطیف سے سپر نٹنڈنٹ کا چارج واپس لینے کے لیے پولیس کا سہارا لینا پڑا، پولیس کاشانہ ہوم کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور ان سے چارج لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں