15

ملتان: شوہر کے ہاتھوں بیوی، بیٹی سمیت 3 افراد کا قتل

ملتان(فری ہینڈ نیوز) ملتان میں شک کی بنیاد پر شوہر نے اپنی بیوی، بیٹی اور ایک شخص کو قتل کر دیا، قتل کرنے کے بعد ملزم باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ ملتان کے نواحی علاقے اڈہ مہے والا میں پیش آیا، جہاں یاسین نامی ملزم نے اپنی 22 سالہ بیوی شمشاد کے کردار پر شک کرتے ہوئے بیوی، 10 ماہ کی بیٹی کرن اور ایک 40 سالہ شخص مرتضیٰ کو قتل کر دیا۔ ملزم واردات کو انجام دینے کے بعد اپنے 2 سالہ بیٹے کاشف کو لے کر باآسانی فرار ہو گیا۔ ملتان کے تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بھٹہ مزدور ہے، جس نے تینوں قتل کلہاڑیوں کے وار سے کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں