17

مظفرگڑھ: دولہا سسرالیوں کے ہاتھوں لُٹ گیا

مظفر گڑھ(فری ہینڈ نیوز) مظفر گڑھ میں سسر الیوں نے دولہے کو لوٹ لیا۔ مظفر گڑھ میں ایک دولہے کے ساتھ ہوئی انوکھی واردات جسے لوٹنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ا س کے سسرالی نکلے۔ دولہا جب بارات لے کر اپنی سسرال پہنچا تو اسے نشہ آور مشروب پلاکر لوٹ لیا گیا، جس کے بعد سسرالی اس کی دلہن کو بھی لے کر فرار ہوگئے۔دولہاحامد حسین کا کہنا ہے کہ میری 29 نومبر کو رسم حنا تھی اور 30 نومبر کو نکاح ہوا تھا، مگر جب ہم بارات لے کر سسرالیوں کے گھر پہنچے تو پھر ہم سے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔ حامد حسین کا کہنا ہے کہ اس کے سسرالی ان سے 10 تولہ سونے کے زیورات 7 لاکھ روپے اور دلہن لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ دولہے کے وکیل کا کہنا ہے کہ تھانہ روہیلا نوالی پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں