45

وعدہ نبھائیں گےخواہ گھر بھی بیچنا پڑے، ملک ریاض

پشاور(فری ہینڈ نیوز) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان کی اولاد اوورسیز پاکستانی اور برطانوی شہری ہیں، سپریم کورٹ سے ہمارا سمجھوتہ ہے، پیسہ دینا ہے ہم اپنا وعدہ نبھائیں گےخواہ ہمیں گھر بھی بیچنا پڑے، ہم پیسہ دیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک سال انکوائری کی ہے، سول معاملات پر تصفیہ ہوا ہے ہم کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے۔ ملک ریاض نے کہا کہ این سی اے کہتی ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، پیسہ پاکستان میں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری طرح اور لوگوں کو بھی پیسہ لانا چاہیے۔ ملک ریاض نے کہا کہ ان کا پاکستان کی حکومت کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں