29

مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

لاہور(فری ہینڈ نیوز)دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کھانے والے ہیڈکوچ مصباح الحق کو پاکستان سپرلیگ فائیو کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ مصباح الحق کل ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے ڈراف میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کریں گے۔ سعید اجمل کے بعد مصباح الحق دوسرے وہ کھلاڑی ہیں جو جس ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے، اب اسی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ وابستہ ہوئے ہیں۔ مصباح الحق نے تین سیزن اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلے تاہم پی ایس ایل فور میں مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ دو بار پاکستان سپرلیگ کی چیمپئن بنی، اب وہ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، یقین ہے کہ بطور ہیڈ کوچ بھی مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ خیال رہے مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے قبول کرکے پہلے ہی خاصی تنقید کی زد میں ہے، اب پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ ان کی بطور ہیڈ کوچ وابستگی کو مفادات کا ٹکراو سمجھا جائے گا۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ مصباح الحق پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں