71

ملک کو کھڑا کرنے کیلئے نظام تعلیم مزید بہتر کرنا ہوگا، پرویز الہٰی

گجرات(فری ہینڈ نیوز) قائمقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے نظام تعلیم مزید بہتر کرنا ہوگا۔ گجرات یونیورسٹی کی طرح جناح پبلک اسکول بھی تعلیمی میدان میں اپنا منفرد مقام پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ یہاں گریجویشن تک تعلیم دی جائے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی آمد و رفت کے لیے اسکول کو 2 ایئر کنڈیشنڈ کوسٹرز کا تحفہ دیا اور آرٹ کی نمائش اور نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں