48

لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے زیادہ فنڈ دیا گیا، نیب

لاڑکانہ(فری ہینڈ نیوز) نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاڑکانہ کی تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب کی تحقیقات میں پیش رفت آئی ہے جس میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ نیب کی تحقیقات میں لاڑکانہ کے 2 ٹاؤنز پر مشتمل علاقے تعلقہ ڈوکری سے متعلق بھی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری کیے گئے اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو 10سالوں میں 20 ارب سے زائد کے فنڈز دیے گئے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کیے گئے مگر علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں