40

کراچی میں اسکول کی چھٹیوں میں 1 ہفتہ اضافے کا امکان

کراچی(فری ہینڈ نیوز) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث اسکول کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر محکمہ تعلیم سندھ موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کرسکتی ہے۔ ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اسکولز چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کریں گے۔ اسکولوں اور کالجز کی موسم سرما کی چھٹیاں کل 31 دسمبر کو ختم ہونی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں ایک ہفتے اضافہ کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں