34

بھارتی وزیر تعلیم کی احتجاجی طلبہ کو دھمکی

انڈیا(فری ہینڈ نیوز) بی جے پی کے وزیر تعلیم نے متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبہ کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیاست کو مرکزی حکومت کسی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت بھارت کے تعلیمی اداروں کے طلبہ متنازع قانون کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ بی جے پی کے وزیر رمیش پوکھریال نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت تعلیمی اداروں کی سیاسی مرکز میں تبدیلی کی کوششوں کو کسی قیمت برداشت نہیں کرے گی۔ بی جے پی رہنما نے اپوزیشن جماعت کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ قانون کے متعلق غلط معلومات پھیلارہی ہے، رمیش پوکھریال نےگجرات میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے والے نریندر مودی کو مسلمانوں کا سب سے بڑا خیر خواہ بھی کہہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں