52

گجرات: گھر میں آگ لگ گئی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

گجرات(فری ہینڈ نیوز)پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے تھانا ککرالی کے گاؤں گوچھ میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ گجرات کے گھر میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں ماں، اس کی 3 بیٹیاں اور 2 بیٹےشامل ہیں، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دل خراش واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں گوچھ میں صبح سویرے پیش آیا ہے۔ ڈی ایس پی گجرات کے مطابق مرحوم امانت علی کے گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بیوہ نسیم بی بی، ان کے 2 معذور بیٹے کاشف اور فیصل اور 3 بیٹیاں طیبہ، زوبیہ اور مدیحہ شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں