32

اسمبلی میں قرآن مجید کو موضوع بحث بنانا مناسب نہیں، چوہدری شجاعت

لاہور(فری ہینڈ نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ قرآن کریم کی حرمت کا تقاضا ہے کہ اسے سیاسی معاملات میں نہ لایا جائے۔ قومی اسمبلی میں قرآن مجید کو جس طرح موضوع بحث بنایا جارہا ہے وہ مناسب نہیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ملحوظ خاطر رکھیں کہ کسی بھی طور پر قرآن پاک کے تقدس پر حرف نہ آئے۔ کسی بھی جانب سے قرآن مجید کو سیاسی معاملات کے بیچ میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اس سلسلے میں سخت ترین اقدام سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں رانا ثناء اور شہریار آفریدی کے درمیان ہونے والی بات میں قرآن پاک کا ذکر ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں