16

راجن پور میں کتے نے 3 بچوں کو کاٹ لیا

راجن پور(فری ہینڈ نیوز) راجن پور میں کتے نے 3 بچوں کو کاٹ لیا بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ بچوں کو گہرے زخم آئے ہیں ۔ راجن پور کے نواحی علاقہ مرغائی میں کتے نے 3 بچوں پر حملہ کردیا کتے کے کاٹنے سے تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 نے تینوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں بچوں میں زینرہ بی بی، نصیبہ اور دلدار شامل ہے ۔ ڈاکٹر کے مطابق کتے کے کاٹنے سے بچوں کے چہرے اور جسم میں شدید گہرے زخم آئے ہیں بچوں کو آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں