22

نیب اجلاس ، زرداری ، نواز ، گیلانی کے خلاف بد عنوانی ریفرنس کی منظوری

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اہم ریفرنسز کی منظوری دی گئی ہے۔ نیب اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دے دی گئی ۔ ملزمان پر توشہ خانہ سے تحائف کی گاڑِیاں اونے پونے داموں تقیسم کرنے کا الزام ہے ۔ توشہ خانہ کی گاڑیوں کے بارے میں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس، ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ، جبکہ نیب نے ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو ملزم نامزد کردیا ۔ ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں