32

زلفی بخاری کے خلاف نیب انکوائری بند کردی گئی

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو نیب سے کلین چٹ مل گئی۔ چیئرمین نیب نے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب اعلامیے کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری عدم شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔ اس سے پہلے نیب نے آج ہی آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف بدعنوانی کے ایک نئے ریفرنس کی منظوری دی ہے۔ تینوں ملزمان پر توشہ خانہ سے تحائف کی گاڑیاں اونے پونے داموں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ توشہ خانے کی گاڑیوں کے بارے میں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں