18

اداکارہ میرا فلاحی اسپتال تعمیر نہ ہونے پر مخلص ٹیم کا رونا رونے لگیں

کراچی(فری ہینڈ نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئن سمجھی جانے والی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال کی تعمیر کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں بس انہیں اب تک اس کے لیے مخلص ٹیم ہی نہیں ملی۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ میڈیا نے میری فلم ‘باجی‘ کو نا صرف پسند کیا بلکہ اس کو بھرپور سپورٹ بھی کیا جس پر وہ سب کی شکر گزار ہیں۔ اداکارہ میرا نے اپنا اسپتال بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال بنانے سے متعلق کچھ غلط باتیں میڈیا تک پہنچتی ہیں لیکن آج میں میڈیا کے توسط سے مداحوں تک صحیح معلومات پہنچانا چاہتی ہوں۔ مانتی ہوں کہ اسپتال کے پراجیکٹ کو ہینڈل نہیں کر پائی۔ اسپتال کے لیے انہیں مخلص ٹیم نہیں ملی اس لیے اسپتال کو ابھی تک مکمل نہ کر سکی لیکن میں یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں ہاری نہیں مگر لیٹ ہوگئی ہوں۔ واضح رہے کہ میرا نے کئی برس قبل اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کے نام پر فلاحی اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا، پہلے یہ اسپتال پہلے قصور اور پھر سیالکوٹ میں بنناے کا اعلان کیا گیا، انہوں نے زمین کے لیے مریم نواز سے بھی مطالبہ کیا لیکن اب تک انہیں زمین ہی نہیں مل سکی لیکن وہ ہر جگہ اس کے لئے چندے کی اپیل کرتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں