25

آغا علی کا حنا الطاف کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر ردعمل

کراچی(فری ہینڈ نیوز)اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔ چند روز قبل اداکارہ حنا الطاف کی سالگرہ کے موقع پر آغاعلی کی جانب سے حنا کو دئیے گئے سرپرائز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں آغا علی حنا الطاف کے گھر پہنچے اور ان کے گھر کو غباروں سے سجاکر انہیں گلدستہ پیش کیا تھا۔ حنا الطاف یہ تیاریاں دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔آغا علی اور حنا الطاف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی اور افواہیں گردش کرنے لگی تھیں دونوں فنکاروں کے درمیان رشتے کی نوعیت دوستی سے بڑھ کر ہے۔ جب کہ کچھ صارفین نے تو دونوں کو شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی تک قرار دے دیاتھا۔ تاہم اس معاملے پر آغا علی یا حنا الطاف کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاتھا۔ حال ہی میں آغا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے اور حنا الطاف کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ پہلے تو آغا علی نے حنا الطاف کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا کر انہیں لاجواب خاتون قرار دیا اور کہا جیسی ان کی شخصیت ہے میں انہیں بے حد پسند کرتا ہوں۔ آغا علی نے مزید بتایا کہ میں اور حنا ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارتے ہیں ہم صرف اچھے دوست ہیں۔ اپنے اور حنا کے تعلقات کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کے بارے میں آغا علی نے کہا لوگ تو کچھ بھی بولتے ہیں۔ اگر میں کل کسی کے بھی ساتھ اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دوں تو پرسوں افواہیں گردش کرنے لگیں گی اور مجھے فون آجائے گا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے دنیا میں بہت سارے لوگ ہیں جو صرف یہی کہنے کے لیے بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آغاعلی اور سارہ خان کے درمیان قربتیں تھیں یہاں تک کہ دونوں شادی کرنےو الے تھے تاہم پھر اچانک دونوں کی علیحدگی کی خبروں نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں