26

آسٹریلیامیں آگ بجھانے والا طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا(فری ہینڈ نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہرکیولس سی 130 طیارہ ایک پہاڑی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم نیو ساؤتھ ویلز رورل فائر سروس کے کمشنر شین فٹزسمنس کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے پانی کے ٹینکروں کو لے جانے والے طیاروں کا اڑنا بہت مشکل بنادیا ہے۔ فائٹزمسن نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد فائر فائٹرز اور عملہ موجود ہے جو اس علاقے میں موجود ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کام کررہا ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں آسٹریلیا میں آگ لگنے کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جاپہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں