23

رحیم یار خان:سرکاری درختوں کی چوری کا انکشاف

رحیم یارخان(فری ہینڈ نیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں سرکاری درختوں کو چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رحیم یار خان کی ڈالس برانچ، صادق برانچ، دیگی مائنر اور رکن مائنر میں مبینہ طور پر سرکاری نہروں کے کنارے لگے درخت رات کی تاریکی میں کاٹے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر(ڈی ایف او) عظیم ظفر کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں سرکاری درخت چوری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمے کے پاس وہ سہولتیں نہیں ہیں جو چور کے پاس ہوتی ہیں، مقامی افراد چوروں کی نشاندہی کریں ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں