22

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین جھوٹے ہیں، عظمی بخاری

لاہور(فری ہینڈ نیوز) مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر جھوٹ بولتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے ملازم اقبال نے 790روپے دے کر آٹے کا ایک تھیلا خریدا، آٹے کے تھیلے ان کے گھر کے باہر رکھ کر ویڈیو بنائی گئی جس کے بعد ٹرک والے آٹا واپس لے کر چلے گئے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرک سے آٹے کا کوئی تھیلا نہیں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں