29

پاکستان کی سکیورٹی صورت حال بہتر، بر طانیہ نے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

برطانیہ(فری ہینڈ نیوز)بر طانیہ نے پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بتاتے ہوئے اپنی ٹریول ایڈ وائزری تبدیل کردی، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دے دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی میں بہتری پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں برطانوی شہری محفوظ سفرکرسکتےہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس اور جرمنی نے بھی پاکستان کےلیے اپنی ٹریول ایڈوائزی نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بات کا اعلان 22 جنوری 2020 کو جرمنی اور فرانس کے سفیروں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں کیا تھا۔ دونوں ممالک کے سفیروں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف )کے معیار پر پورا اترنے کے لیے مثبت پیشرفت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں