44

اتحادی کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے، وعدے پورےکیے جائیں، پرویز الہٰی

لاہور(فری ہینڈ نیوز) حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اتحادی کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے، وعدے پورے ہونے چاہئیں۔ سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے اس موقع پر حکومت کی نئی مذاکراتی کمیٹیوں پر سوالات اٹھادیے اور کہا کہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد معاملات میں بہتری آئی تھی کہ وہ تبدیل کردی گئی، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے، دوسری ڈالی جاتی ہے، اُنہوں نے بھی کمیٹی ڈالی ہے، جو ابھی تک نکلی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی، ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں۔ پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ احساس ہے کہ اگر حکومت کو نقصان پہنچا تو انہیں بھی ہوگا، اتحادی کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے، ہم ویٹ اینڈ امپرومنٹ کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں