40

صدر مملکت کی پسندیدہ 10 کتابیں کونسی ہیں؟

کراچی(فری ہینڈ نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ 2019ء میں انہوں نے 35 کتابیں پڑھیں جس میں سے10 بہترین کتابیں انہوں نے قوم کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم کا فقدان ہے، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم کی تلاش میں مسلسل رہتی ہیں اور مسلسل پڑھتی ہیں ۔ صدر عارف علوی نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ میں چھوٹے اور بڑوں کو کہتا ہوں کے کتابیں پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود جب دن بھر کی محنت کے بعد تھک ہار کر گھر پہنچتا ہوں تو ذہنی سکون کے لیے کتابیں پڑھتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں نے 2019ء میں 35 کتابیں پڑھیں، ان میں سے کچھ چنی ہوئی کتابیں آپ کے سامنے بھی رکھوں گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے 10 کتابیں عوام کو تجویز کرتے ہوئے کہا کہ بے شک سب سے بہترین کتاب قر آن پاک ہے جس کا مطالعہ کرتے رہنا چاہیے، اس کے بعد انہوں نے سیر ت النبی ﷺ کی کتاب تجویز کی ۔ انہوں نے معیشت، مصنوعی ذہانت، سائنس، مستقبل میں آنے وال تبدیلیو ں اور دیگر شعبوں پر مبنی کتابیں تجویز کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں