60

گجرات:طالبہ سےمبینہ زیادتی، 2ملزمان گرفتار

گجرات(فری ہینڈ نیوز) گجرات میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 4 فروری کو موضع لنگے میں تین ملزمان نے لڑکی کو اغوا کرکے مُبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے مُتاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان عادل، نبیل اور زین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ والدہ نے الزام لگایا تھا کہ ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان عادل اور نبیل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں