51

چوہدری شجاعت کی عمرہ ادائیگی، حکومت کیلئے خصوصی دعا

لاہور(فری ہینڈ نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے عمرہ ادا کیا اور عمران خان حکومت کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ چوہدری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچےجہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے پاکستان جا کر اُنہیں بتاؤں گا۔ چوہدری شجاعت نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آ ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں