11

چین، کوروناسےمتاثرہ صوبےہوبےکےسیکرٹری برطرف

چین(فری ہینڈ نیوز) چین میں کوروناوائرس سے سب سےزیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبے کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری کو برطرف کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چین کے صوبے ہوبے کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری کی جگہ اب شنگھائی کے میئر کو ہوبے میں کمیونسٹ پارٹی کا سیکریٹری جنرل تعینات کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہوبے میں حکام کو کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ کو رونا وائرس چین کے صوبے ہوبے کےشہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں