36

پاکستان اور ترکی میں 12شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدے

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 12 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان کلچر، سیاحت، ٹرانسپورٹ، دفاعی تربیت اور خوراک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر ریلوے، انفرااسٹرکچر، دونوں ممالک کے سرکاری ٹیلی ویژن سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں باہمی تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان اور ترکی کےد رمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے ایم او یو پر رجب طیب اردوان اور عمران خان نے دستخط کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں