29

چین میں کورونا وائرس سے مزید 143 افراد ہلاک

چین(فری ہینڈ نیوز) کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید 143 افراد کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1523 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہزار 492 جبکہ دیگر 29 ملکوں میں بھی متعدد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 3 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں