21

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1666ہوگئی

چین(فری ہینڈ نیوز) چین میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید ایک 143 اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 666 ہوگئی جبکہ مزید 3ہزار کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ 29 ممالک میں بیماروں کی تعداد 69 ہزار 38 ہوگئی ہے جبکہ فرانس، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی ایک، ایک مریض موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ مصرمیں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے 218 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں