37

لاہور: نعیم الحق کے انتقال پر چودھری شجاعت کا اظہار افسوس

لاہور(فری ہینڈ نیوز) چوہدری برادران نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور دیرینہ دوست نعیم الحق کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کااظہار کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے بھی نعیم الحق کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں