17

ترین اور خسرو کے دفاتر پر چھاپہ کب مارا جائے گا، مریم اورنگزیب

لاہور(فری ہینڈ نیوز) مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر پر چھاپہ کب مارا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو شریف فیملیز کے دفاتر پر چھاپے سے کچھ نہ ملا،عمران مافیا نے پشاور میٹرو کے 150 ارب جیب میں ڈالے، 18ماہ میں 13 ہزار ارب کا قرض لیا ۔ عمران خان مافیا اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظریں ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہا ہے، یہ مافیا شریف خاندان اور مسلم لیگ نون کے دیگر رہنماؤں کو جیلوں میں رکھ کر 18 ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مافیا نے عوام کا آٹا، چینی اور روٹی چوری کر لی لیکن چھاپے اپنے سیاسی مخالفین کے دفتروں پر لگوائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں