45

اسلام آباد: یو این سیکریٹری جنرل کل تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کل اسلام آباد میں تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے۔ تصویری نمائش میں پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ 60 سالہ سفر کو پیش کیا جائے گا۔ نمائش میں 1960 سے اب تک مختلف امن مشن میں فوج کی شراکت کی نمایاں تاریخ اور پاکستانی امن فوج نے عالمی امن کی خدمات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس تصویری نمائش میں نیلے ہیلمٹ پہن کر جان نچھاور کرنے والے 157 پاکستانی فوجیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تصویری نمائش میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شریک 78 پاکستانی خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ خواتین ٹیموں کی تعیناتی کرنے والا پاکستان پہلا ملک ہے، مشن کے ہر علاقے کو خوبصورت اور تاریخی تصویروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں