29

انتونیو گوتیرس، شاہ محمود ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر گفتگو

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے ۔ دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوتیرس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفد کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این سیکریٹری جنرل کو افغان امن عمل پر بریفنگ بھی دی۔ اس سے قبل انتونیو گوتیرس وزارت خارجہ پہنچے ،تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےا ن کا استقبال کیا ۔ یو این سیکریٹری جنرل نے وزارت خارجہ کے لان میں یاد گاری پودا لگایا اور اسے پانی بھی دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں