14

پی ٹی آئی فرانس کا اجلاس، نعیم الحق کے انتقال پر تعزیت

فرانس(فری ہینڈ نیوز) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب عہدیداروں کا پہلا با ضابطہ اجلاس صدر عابد ملک کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیخ نعت اللہ ( سینئیر نائب صدر ) ، چوہدری اعجاز جٹ ( جنرل سیکریٹری ) اور ماجد چیمہ ( ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ) نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی، فرانس وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ،فرانس کو مزید متحرک کرنے اور ممبر سازی جاری رکھنے پہ اتفاق کیا گیا۔جلد ہی پارٹی کی جنرل میٹنگ بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے ،جن کی تفصیل جنرل میٹنگ میں بتائی جائے گی ۔ اجلاس کے دوران بانی رکن نعیم الحق کے انتقال کی خبر ملنے پہ گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، اور پی ٹی آئی فرانس کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا، اس دوران پارٹی کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں