17

نواز شریف کی بیماری پر سیاست ہورہی ہے، عطا تارڑ

لاہور(فری ہینڈ نیوز) ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کے معاملے پر سیاست ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے خود ہر سطح پر تحقیقات کرائی، مگر اب موقف بدل لیا ہے۔ جب کمیٹی کے سامنے پیش ہوا تو اس وقت تو وزیر قانون نے اتنے سوالات نہیں کیے، جتنے آج کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تصدیق شدہ رپورٹ عدالت میں جمع کراتے رہے اور حکومت پنجاب کو بھی دیتے رہے ہم نے نواز شریف کی ہارٹ بیٹ سے متعلق رپورٹ جمع کرائی، پیٹ اسکین رپورٹ جمع کرائی، تمام اسپتال جہاں نواز شریف کا علاج ہورہا ہے ان کی رپورٹس جمع کرائیں۔ اس موقع پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے غلط کام خود کرتے ہیں، پھر جھوٹ بولتے ہیں، جو رپورٹس بھیجی گئیں وہ نامکمل ہیں ، یہ عدالت کی ڈیمانڈ ہے حکومت کی نہیں۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کو درخواست کی گئی کہ پیٹ اسکین رپورٹ دے دیں، اس میڈیکل بورڈ سے یہ بالکل مطمئن تھے، اب میڈیکل بورڈ ان سے مطمئن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبانی رپورٹ کسی بھی عدالت میں قابل قبول نہیں ہوتی، ڈاکٹر عدنان کی زبانی رپورٹ کوئی قانونی اہمیت نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں