18

وزیراعظم نے وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سےحمایت کا یقین دلادیا

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا وزیر قانون سے کہنا تھا کہ حکومت اُن کے اور اُن کی لیگل ٹیم کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ادارے مضبوط ہوں گے، عدالتیں آزادانہ اور خود مختارانہ کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں