16

کسی سیاسی اتحاد کے بغیر نئی حکومت بنانا چاہتا ہوں، مہاتیر محمد

ملائیشیا(فری ہینڈ نیوز) دو روز قبل ملائیشیا کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پاس پارلیمنٹ کی حمایت ہو تو وہ پوری مدت کے لئے وزیراعظم کی حیثیت سے دوبارہ لوٹیں گے۔ ملائیشیا کے عبوری وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے اتحاد کے بغیر نئی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر عوام سے معافی بھی مانگی ۔ دوسری جانب ملائیشیا کے رہنما انور ابراہیم نے دعوی کیا ہے کہ سابق حکمراں اتحاد کی 3 سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں