39

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکا ر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(فری ہینڈ نیوز) بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے نیزاپیر سیکٹر کا رہائشی محمد بشیر شدید زخمی ہوا تھا۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں