32

وزیر تعلیم کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرینگے، پرائیوٹ اسکولز

کراچی(فری ہینڈ نیوز) پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چئیرمین پرویز ہارون کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسکولز موجودہ صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں اور اسکولز کو مکمل طور پر بند رکھیں۔ نیز چیئرمین پرویز ہارون نے پولیس کے بعض اسکولز ہیڈر کے ساتھ نارواسلوک کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جنہوں نے اسکول ہیڈز کے ساتھ ٹارگٹ کلرز جیسا برتاؤ کیا۔ اگر مستقبل میں اسکولز کے متعلق کوئی شکایت ہو تو ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو مطلع کیا جائے یکطرفہ کارروائی نہ کی جائے۔ اجلاس میں محمد انور، انور علی بھٹی، عالم شیر اعوان، عبدالرحمٰن، شکیل احمد خان، عابد حسین، مزمل شاہ، شکیل احمد، ساجد حسین، محمد عارفین، مغفور نجیب، محمد فاروق، واجد حسین، صادق ادریس، اعجاز الدین، ڈاکٹر عمران اور شہر بھرسے تنظیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں