31

بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پرواز

بینکاک(فری ہینڈ نیوز) بنکاک میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت نے تھائی ائیر ویز کو اسلام آباد آنے کے لیے ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بنکاک سے آنے والی پرواز اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز میں تقریبا 175 مسافر ہوں گے۔ بنکاک سے آنے والی خصوصی پرواز میں آج رات10 بج کر 10 منٹ پراسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے گی۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر صحت کا عملہ مسافروں کی اسکریننگ کو یقینی بنائے گا۔ دوسری جانب بینکاک میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے تھائی ائیر ویز کو اسلام آباد تک ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کے باوجود ایئرلائن نے سو سے زائد پاکستانیوں کو بورڈنگ پاس دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں