41

لاک ڈاؤن، حرا مانی نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا

کراچی(فری ہینڈ نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ راشن چوتھی بار غریب افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے جو میری خود کی محنت ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سمیت دیگر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ان کی ٹیم کا حصہ بنیں اور روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کمانے والے افراد اور مستحقین تک راشن پہنچانے میں مدد فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں