32

پنجاب:چھٹیوں کے دوران اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کااعلان

لاہور(فری ہینڈ نیوز) پنجاب حکومت نے چھٹیوں کے دوران صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں فیس 20 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے ،اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، انہوں نے کہاکہ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں