41

عافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق درخواست دائر

کراچی(فری ہینڈ نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکا میں قید اپنی بہن عافیہ صدیقی تک رسائی سے متعلق درخواست دائر کردی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ درخواست امریکا میں کورونا وائرس کے خدشے کے بعد دائر کی ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، منسٹری آف ہیومن رائٹس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے۔ فوزیہ صدیقی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جو قیدی قتل کے الزام میں گرفتار نہیں امریکا ان کو واپس کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی ایک سیاسی قیدی ہیں ان کو بھی حکومت پاکستان واپس لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں