27

لاہور سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال

لاہور(فری ہینڈ نیوز) پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 709 لاہور سے مانچسٹر کےلیے روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور سےا ڑان بھرنے والی فلائٹ 328 مسافروں کو لے کر مانچسٹر کےیلیے روانہ ہوئی ہے۔ پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن گزشتہ روز پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) سے معاہدے کے بعد بحال کیا ہے۔ پالپا ذرائع کے مطابق گزشتہ پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی عملے کے تحفظ کے لیے پی پی ای کٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں